اتر کر
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - [ مقابلۃ ] کم یا پست، کمتر، پست تر۔ نہ مثل شمسۂ ایوان بوتراب ملا بہت اتر کے ملا بھی تو آفتاب ملا ( ١٩٣١ء، محب، مراثی محب، ١٨٢ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے مرکب ہے۔ لفظ 'اتر' کے ساتھ 'کر' 'کرنا' مصدر سے فعل امر لگایا گیا ہے۔ اردو میں یہ مرکب بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٠٥ء "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔